(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے باآسانی ہرا کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پالے کیلے میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
کپتان مچل مارش نے 54 اور ٹریوس ہیڈ نے 56 رنز بنائے۔ جوش انگلس نے 27 جبکہ گلین میکسویل نے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دشان ہیمانتھا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دشمانتھا چمیرا نے 2، مہیش تھیکشنا، کمنڈو مینڈس اور دونتھ ویلالاگے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا، اوپنر پاتھم نسانکا نے 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلوائی۔ کوشل مینڈس نے 51 جبکہ پاون رتنانائیکے نے 28 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔