لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد پر پہنچ گئی

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد پر پہنچ گئی
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا کے وار جاری صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد پر پہنچ گئی۔ عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 853نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 669 جبکہ راولپنڈی سے 96 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 452,362 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 430,413 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,864 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث فیصل آبادسے 1ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,085تعداد ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21,253 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 9,218,733 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل سے 17 جبکہ گوجرانولہ اور سیالکوٹ صاحب سے کوروناکے 11 گیارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان سے 10 جبکہ شیخوپورہ، سرگودھا اور رحیم یار خان سے کوروناکے 5 پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساہیوال سے کوروناکے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 7.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2.1 فیصد، ملتان سے 1.4 فیصد جبکہ سیالکوٹ سے 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔