محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں کیوں دیا؟

محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں کیوں دیا؟
لاہور ( پبلک نیوز) محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔ انہوں نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتادی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتے ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں۔ وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے اور اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا اور انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔ کرکٹر نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا اور جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا۔ میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا۔ ہمیں چائیے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔ محمد رضوان نے کہا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔