اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہو گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 16, 2022
عمران خان غریب کو علاج کیلے وہاں لے گیا جہاں وہ نہیں جا سکتا
13ارب کی لاگت سے منصوبے شروع اور اسی دور میں مکمل ہونگے
شریف فیملی برگر ڈیل مانگ رہی ہےجس میں کھلونا بھی ملتا ہے
نواز شریف کا ویزہ جلد برطانیہ میں منسوخ ہو جائے گاhttps://t.co/woTDtuhxk5
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف نے اپنے سمیت 4 شخصیات کے لیے ڈیل کے لیے ہاتھ پھیلایا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ اگر انہیں، ان کے بیٹے حمزہ شہباز، مریم نواز اور نواز شریف کو بخش دیں تو ہم سب لندن چلے جائیں گے۔ شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپنے پاسپورٹ پر ویزا لگوانے کے لیے بے چین ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مہر اپنے ہاتھ میں رکھی جو وارنٹ پر لگیں گے اور اس کے بعد یہ تمام لوگ جیل جائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ شبہاز شریف کو عنقریب سلاخوں کے پیچھے دیکھیں گے کیونکہ ایک ایک چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں چار چار ارب روپے آئے ہیں، جواب دینا پڑے گا کہ وہ رقوم کہاں سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لندن میں علاج کی غرض سے موجود نواز شریف کی وطن واپسی کے خواہاں ہیں، بہت جلد ان کا ویزا بھی ختم ہوجائے گا۔ شہباز گل نے کہا کہ اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہو گا، عمران خان غریب کو علاج کیلے وہاں لے آئیں جہاں وہ نہیں جا سکتا تھا جبکہ 13ارب کی لاگت سے منصوبے شروع اور اسی دور میں مکمل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی برگر ڈیل مانگ رہی ہےجس میں کھلونا بھی ملتا ہے، نواز شریف کا ویزہ جلد برطانیہ میں منسوخ ہو جائے گا علاوہ ازیں شبہاز گل نے فیصل آباد میں ترقیاتی کام سے متعلق کہا کہ رواں برس شہر کی تمام بڑی سڑکوں کو بنانے کا شروع کردیا جائے گا۔