ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علا قوں، بالائی سندھ میں کُہر پڑنے کی بھی توقع ہے ، خطۂ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب میدانی علاقوں میں ہوائیں تیز چلنے کا امکان ہے، کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 15، زیارت منفی 11 ، کالام منفی 14، قلات منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا نوکنڈی، گوپس، استور، کوئٹہ منفی 09 سینٹی گریڈ رہا ۔ دالبندین منفی 08، مالم جبہ، پارہ چنار ،سکردو اور ہنزہ میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ژوب، بگروٹ منفی 05، راولاکوٹ، دیر اور گلگت میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھی سرد و خشک موسم کی لہر جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور بارش کا آج بھی کوئی امکان نہیں ہے سورج چمکے گا، دھند کا زور بھی ٹوٹ گیا ہوا چلتی رہے گی جس سے سردی کا احساس زیادہ ہوگا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔