دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل

دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل
کیپشن: دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر  ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر  پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے جب کہ گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دو بچوں کےساتھ باندرا کے گھرمیں رہائش پذیر ہیں۔

کرینہ کپور کی ٹیم نے ڈکیتی مزاحمت کی تفصیلات جاری کردیں:

بالی وڈ نواب سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے سے متعلق واقعے پر کرینہ کپور کی ٹیم نے تفصیلات جاری کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب سیف کے ممبئی کے علاقے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا۔

مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جب کہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

اس حوالے سے لیلا وتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بھی تصدیق کی۔

اب کرینہ کپور کی ٹیم نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ' سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی، سیف کو بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں'۔

بیان میں کہا گیا 'اداکار اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جب کہ ان کی اہلیہ اور دونوں بچے محفوظ ہیں'۔

کرینہ اور سیف کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی کہ پرسکون رہیں اور کسی قسم کی جعلی خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں، صرف پولیس یا ہماری ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیانات کو ہی سچ مانیں۔

سیف علی خان کا بیان

دوسری جانب اداکار سیف علی خان نے بھی آفیشل بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'مداحوں سے میری درخواست ہے کہ اطمینان رکھیں'۔

سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر:

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی بالی ووڈ سٹار سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ چاقو کے حملے میں سیف علی خان کو چھ زخم آئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کے قریب گہرے زخموں کی سرجری کر دی گئی ہے۔بائیں ہاتھ پر دو اور گردن پر ایک زخم آیا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی ہے۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ ملزم ڈکیتی کی نیت سے آیا اور ایمرجنسی راستے کی سیڑھیاں استعمال کرتے ہوئے گھر کے اندر گھسا۔ سیف علی خان سے پہلے حملہ آور کا ملازمہ سے سامنا ہوا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی دس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

اسپتال میں سیف علی خان کی عیادت کا سلسلہ جاری:

اسپتال میں بہت سے فلمی ستارے سیف علی خان کی عیادت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ جن میں سرفہرست شاہ رخ خان ہیں۔ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اسپتال میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ بھی سیف کی عیادت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 

سیف کے بیٹےابراہیم علی خان،بیٹی سوہاعلی خان،سارہ علی خان بھی اپنے والد

اس کے علاوہ سیف علی خان کی دوسری بیوی کرینہ کپور بھی اپنے شوہر کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچیں۔

Watch Live Public News