امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں بڑی پیشرفت

امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں بڑی پیشرفت
کیپشن: امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے دو ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر لیا۔ 

ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے کیس پر سماعت کی ۔ عدالت نے گواہان اے ایس آئی عبدالرؤف اور نقشہ نویس کو طلب کر لیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 فروی کو دوبارہ طلب کر لیا۔ 

گوگی بٹ ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے کر کیس سے الگ کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News