(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر ، علی امین گنڈا پور کی بات چیت کا اصل احوال سامنے آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹر گوہر کو جواباً بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔
ذرائع کے مطابق بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کوشش کی گئی ہے کے سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے۔