ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی پر پشاور پولیس کی مشاورت شروع

ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی پر پشاور پولیس کی مشاورت شروع
کیپشن: ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی پر پشاور پولیس کی مشاورت شروع

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان کیس میں سہیل آفریدی کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے فارنسک رپورٹ کی بنیاد پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، جس میں 9 مئی کے واقعے سے متعلق ویڈیوز میں ان کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

اینٹی ٹیررازم کورٹ میں جمع کرائی گئی فارنسک سائنس لیبارٹری (PFSL/PFSA) کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعے کی 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ اور پروفائل فوٹو میچنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سہیل آفریدی کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس رپورٹ کی روشنی میں قانونی مشاورت جاری ہے کہ آیا سہیل آفریدی کو اس کیس میں باقاعدہ طور پر ملزم نامزد کیا جائے یا نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام قانونی تقاضوں اور پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News