اسپیکر قومی اسمبلی کی جعلی آواز سےپیسے بٹورنے کی کوشش کا انکشاف

اسپیکر قومی اسمبلی کی جعلی آواز سےپیسے بٹورنے کی کوشش کا انکشاف
کیپشن: اسپیکر قومی اسمبلی کی جعلی آواز سےپیسے بٹورنے کی کوشش کا انکشاف

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے انکشاف کیا کہ کسی نے ان کی جعلی آواز بنا کر پیسے بٹورنے کی کوشش کی۔

اسپیکر نے بتایا کہ میری آواز کی نقل بنا کر کسی شخص نے دوسروں سے رقم طلب کی، جب اس نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے واضح طور پر کہا کہ میں نے ایسا نہیں کہا۔

اجلاس کے دوران ایم این اے اعجاز الحق نے کہا کہ میرے پاس اس سلسلے میں 19 چالان آئے ہیں اور گزشتہ روز بھی ایک چالان موصول ہوا۔ اس پر ایم این اے عالیہ کامران نے استفسار کیا کہ یہ پیسے کس اکاؤنٹ میں جا رہے ہیں اور کتنے اکاؤنٹس کا پتہ لگایا گیا۔

اس پر طلال چودھری نے جواب دیا کہ یہاں پر " رینٹ اے اکاؤنٹ" کا معاملہ چل رہا ہے اور ہم اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کا سراغ لگا رہے ہیں۔

اختیار بیگ نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں اسٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

Watch Live Public News