اوور کی آخری  گیند پر بابر کی شارٹ پر سمتھ کا سنگل لینے سے انکار،بابر اعظم غصے آگئے

اوور کی آخری  گیند پر بابر کی شارٹ پر سمتھ کا سنگل لینے سے انکار،بابر اعظم غصے آگئے

(ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ میں اوور کی آخری  گیند پر بابر اعظم  کی شارٹ پر سٹیون سمتھ  نے سنگل لینے سے انکار کردیا۔ بابراعظم حیرانی سے دیکھتے رہ گئے۔

بگ بیش لیگ میں پاکستانی سٹارز کے ساتھ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ہتک آمیز رویہ، سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں سٹیون سمتھ نے اوور کی آخری گیند پر بابراعظم کی شاٹ پر رنز لینا مناسب نہ سمجھا۔ بابراعظم دوڑے لیکن اگلے اوور میں خود سٹرائیک لینے کے لیے سٹیون سمتھ نے انہیں روک دیا۔جس پر  بابراعظم حیرانی سے دیکھتے رہ گئے۔

اس میچ میں بابراعظم نے 39 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل محمد رضوان کو ٹیم کپتان نے دوران بیٹنگ کریز سے واپس بلا لیا تھا۔

Watch Live Public News