ویب ڈیسک: بگ بیش لیگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے سنگل نہ لینے پر وضاحت پیش کردی۔
سوشل میڈیا پر بابراعظم کو سنگل نہ دینے پر اسٹیو اسمتھ پر کڑی تنقید ہورہی ہے اس پر اسٹیو اسمتھ کا مضحکہ خیز بیان سامنے آیا۔
میچ کے بعد اسٹیو اسمتھ سے سنگل نہ لینے کا سوال پوچھا گیا، جواب دیتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا دسویں اوور میں ہم نے آپس میں بات کی،اور پاور سرج لینے کا کہا۔
میں نے کہا کہ نہیں ایک اوور دیں مین شارٹ باؤنڈری پر مارنا چاہتا ہوں،میں اٗس اوور میں 30 رنز تک بنانا چاہتا تھا، ہمیں 32 رنز کی صورت میں اچھا نتیجہ ملا۔
اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سنگل نہ لینے پر بابر اعظم مجھ سے خوش تھےیا نہیں۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپرسٹار بابراعظم نے اوور کی آخری گیند پر شاٹ لگائی اور رنز لینےکے لئے بھاگے مگر دوسری جانب موجود اسٹیو اسمتھ نے رنز لینے سے انکار کردیا جس پر بابر ہکابکا رہ گئے۔
"Wasn't happy, Babar." ????
— KFC Big Bash League (@BBL) January 16, 2026
Drama in the middle of the SCG after Steve Smith knocked back a run from Babar Azam, so he could take strike during the Power Surge. #BBL15 pic.twitter.com/rTh0RXE0A5
بابراعظم کے ساتھ ہونے والے ہتک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسٹیو اسمتھ کو کھری کھری سنائیں۔