خادمِ حرمین الشریفین کو طبی معائنوں  کیلئے اسپتال داخل کرنے کی خبر پر سخت تشویش ہے ، وزیر اعظم 

خادمِ حرمین الشریفین کو طبی معائنوں  کیلئے اسپتال داخل کرنے کی خبر پر سخت تشویش ہے ، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ خادمِ حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کو طبی معائنوں کے لیے اسپتال میں داخل کرنے کی خبر پہ سخت تشویش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان کو نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر شاہ سلمان کی جلد اور مکمل صحت یابی، بھرپور تندرستی، توانائی اور قیادت کے تسلسل کے لیے دعاگو ہیں۔

Watch Live Public News