ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ جن کے یوٹیوب پر 8.58 ملین سبسکرائبرز ہیں نے اپنا چینل بند ہونے کی بڑی وجہ بیان کردی، اپنے ویلاگ میں اس کے پیچھے چھپی وجوہات بتاتے ہوئے رجب بٹ جذباتی ہوگئے اور اپنے چاہنے والوں نے شکوہ بھی کردیا۔
یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے ویلاگ میں ہاتھ جوڑتے ہوئے درخواست کی اُن کی ساری گفتگو کو مثبت لیجئے گا، یہ وہ واحد لڑائی ہے جو میں لڑنا نہیں چاہتا، ویلاگ بنانے سے بریک کیوں لی؟ اس دوران جو کچھ ہوا وہ سب بتاوں گا۔
رجب بٹ نے بتایا کہ یہ پہلی بار ایسا ہوا کہ میں نے اپنا یوٹیوب چینل ’ڈی ایکیٹویٹ‘ کیا، 3 ملین کا میرا انسٹاگرام اکاونٹ، 9 ملین کا یوٹیوب کا اکاونٹ جس سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتا ہوں اُس کو ڈی ایکیٹویٹ کیا، ہم پبلک فیگر ہیں اور آپ لوگوں سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے، ہر گھر کا اپنا اپنا حساب ہے۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی کو لے کر جو بھی معاملات چل رہے تھے شاید وہ کسی وقت ٹھیک ہوجاتے یا شاید نہ ہوتے، اللہ بہتر جانتا ہے۔
کہا کہ اُن کو اس وقت شدید دکھ ہوا جب اُن کی ایک انسٹاگرام اسٹوری کو لے کر مختلف کہانیاں بنائی گئیں، طرح طرح کے کمنٹس کئے گئے، میں سب کمنٹ پڑھتا ہوں، کچھ ایسے کمنٹس بھی تھےجن میں لکھا تھا کہ’ یو کے میں بیٹھ کر اپنے بیٹے کے لئے رو رہا تھا، اب اپنے بیٹے کا نام بھی نہیں لے رہا۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ کمنٹس میں میرے والدین کو بھی برا، بھلا کہا گیا، میرے بیٹے کیوان پر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ حق اُسکی ماں کا ہے، اُسکی ماں ڈر گئی تھی اور کہا تھا کیوان کا سوشل میڈیا پر نام بھی نہیں لینا، میں باپ ہوں لیکن اُس کی ماں کا حق پہلے ہے، ویلاگ میں بیٹے کا نام نہیں لیا اور آپ لوگوں کی چپ کرکے گالیاں کھائیں۔
اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رجب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ میری بہن کو اُسکی معصوم بیٹی کو گالیاں اور بدعائیں دی گئیں، کیوں کہ میں ویلاگ میں اپنے بیٹے کا نام نہیں لے سکتا تھا، ایسے کمنٹس پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔
6،7 روز قبل لگائی انسٹاگرام اسٹوری نے تہلکہ مچا دیا جس کا مجھے پچھتاوا ہورہا ہے، جس پر ہمت نہیں ہوئی کہ مزید سوشل میڈیا پر رہوں اور اپنا انسٹاگرام، یوٹیوب چینل ڈی ایکیٹویٹ کردیے۔