ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 11 روپے 37 پیسے بڑھائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 284 روپے 35 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جولائی کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔