ایک اور خارجی جہنم واصل، ورثاء کا لاش لینے سے انکار

ایک اور خارجی جہنم واصل، ورثاء کا لاش لینے سے انکار
کیپشن: ایک اور خارجی جہنم واصل، ورثاء کا لاش لینے سے انکار

ویب ڈیسک: معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی سپانسرڈ پراکسریز پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران خارجی حمید اللہ جہنم واصل ہوا۔ خارجی حمید اللہ مختلف دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاکت کے بعد خارجی حمید اللہ کے ورثاء نے لاش لینے سے انکار کر دیا۔

خارجی حمید اللہ کے والد کا کہنا تھا کہ "حمید اللہ نے جو دہشتگردانہ حملے کئے وہ ہمارے عقیدے، اسلام کے برعکس اور غیر قانونی ہیں۔""میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کی لاش کو ختم کردیں۔"

خارجی حمید اللہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ "میرے بھائی نے جو حملے کئے وہ اسلامی روایات کے خلاف ہیں۔"

فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کو پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کے لیے دفاعی، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

ورثاء کا لاش لینے سے انکار اس بات کی دلیل ہے کہ "پاکستان کے شہری دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔"

یہ پیغام ان نوجوانوں کے لیے بھی ایک انتباہ ہے جو شدت پسندی کی طرف مائل ہو کر صرف بدنامی، رسوائی اور بربادی کا باعث بن جاتے ہیں۔

پاکستان کی عوام اپنی سرزمین کو ہر قسم کی شدت پسندی سے پاک رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی سطح پر خوارجیوں کے لیے کوئی ہمدردی موجود نہیں۔

افواجِ پاکستان اور عوام مل کر دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Watch Live Public News