برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
کیپشن: برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

ویب ڈیسک: برطانیہ نے پاکستان کو ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا ہے، جس کے بعد تمام پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کی اہل ہو گئی ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق، پاکستان کی ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری کے بعد برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس پیش رفت سے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے یورپ خصوصاً برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

تاہم برطانیہ میں آپریٹ کرنے کے لیے ہر ایئرلائن کو یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے انفرادی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی سول ایوی ایشن کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات اور حفاظتی معیار میں بہتری کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا فیصلے پر ردعمل: 

شہباز شریف کی حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 3سال کی لُگاتار محنت رنگ لائی۔ عمران خان اور اسکا ھوا بازی کا وزیر غلام سرور PIA کو کھنڈرات میں چھوڑ گئے تھے آج پھر سبز ھلالی پرچم فخر کے ساتھ فضاؤں میں بلند ھو رہا ھے۔ ایویشن منسٹر ی کی انتھک محنت اور کمٹمنٹ رنگ لائی۔ پاکستان زندہ باد 

Watch Live Public News