ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح
کیپشن: ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح

ویب ڈیسک: 32ویں ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ فائنل میں سہیل عدنان کی تاریخی فتح،سہیل عدنان نے ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی ایان دنوکا کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق 32ویں ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ یکم سے 5 جولائی تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوئی۔تاریخی کامیابی کے موقع پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نےسہیل عدنان سے ملاقات کی،کور کمانڈر نے بھارت کے خلاف سہیل عدنان کی تاریخی فتوحات کو خوب سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

جونیئر اسکواش چیمپئن سہیل عدنان جیسے باصلاحیت اور محنتی نوجوان قوم کا فخر ہیں۔سہیل عدنان اور اہل خانہ کا پاک فوج کے بھرپور تعاون اور درکار لاجسٹک سہولیات فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر۔

کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے سہیل عدنان اور ان کے دو بھائیوں کو بہاولپور گیریژن اسکواش کورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔بہاولپور گیریژن اسکواش کورٹ ماضی میں بہت سے اسکواش چیمپئنز پیدا کر چکا ہے۔

پاک فوج نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنے کے لیے پاک فوج کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔

Watch Live Public News