ایف سی نارتھ کی مارشل ڈانس پرفارمنس نے جاپانی ایکسپو میں دھوم مچا دی

ایف سی نارتھ کی مارشل ڈانس پرفارمنس نے جاپانی ایکسپو میں دھوم مچا دی
کیپشن: ایف سی نارتھ کی مارشل ڈانس پرفارمنس نے جاپانی ایکسپو میں دھوم مچا دی

ویب ڈیسک: جاپان میں جاری 2025 ایکسپو میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی مارشل ڈانس پارٹی کی شاندار پرفارمنس نے دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق اوساکا، جاپان میں جاری ایکسپو 2025 میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی مارشل ڈانس پارٹی کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

مارشل ڈانس پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر خٹک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

خٹک ڈانس پارٹی میں شامل فنکاروں نے پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو رقص کی صورت میں بکھیر دیا۔ ڈانس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی شائقین لطف اندوز ہوئے۔سیاحوں نے دلفریب رقص کو پاکستان میں امن کا عکاس قرار دیا۔ ڈانس پرفارمنس کو بڑی تعداد میں غیر ملکی میڈیا نے بھی کوریج دی۔

Watch Live Public News