پٹرولیم مصنوعات پر مارجن میں اضافہ،عوام ریلیف سے محروم

پٹرولیم مصنوعات پر مارجن میں اضافہ،عوام ریلیف سے محروم
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات پر مارجن میں اضافہ،عوام ریلیف سے محروم

ویب ڈیسک: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مختلف مارجن اور لیویز بڑھا کر عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کر دیا ہے، جس کا انکشاف حالیہ سرکاری دستاویزات سے ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پٹرول پر تیل کی ترسیل کا مارجن 3 روپے 95 پیسے فی لٹر بڑھا دیا گیا ہے۔فریٹ مارجن 2.09 روپے سے بڑھا کر 6.04 روپے فی لٹر کر دیا گیا۔

ڈیزل پر ترسیل کا مارجن 1.93 روپے فی لٹر بڑھایا گیا۔ڈیزل پر فریٹ مارجن 6.96 روپے سے بڑھا کر 8.89 روپے فی لٹر کر دیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز و لیویز کی تفصیل پٹرول پر عوام سے 103.42 روپے فی لٹر ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مارجن کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ڈیزل پر یہ رقم 97.56 روپے فی لٹر ہے۔دونوں ایندھنوں پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لٹر عائد ہے۔

پٹرول پر پٹرولیم لیوی 75.52 روپے، جبکہ ڈیزل پر 74.51 روپے فی لٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔سیلز ٹیکس کی شرح دونوں مصنوعات پر صفر ہے۔

ڈیلرز و ڈسٹری بیوٹرز مارجن پٹرول پر ڈیلرز مارجن 8.64 روپے اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7.87 روپے فی لٹر مقرر ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی یہی مارجن لاگو ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارجن اور لیوی میں مسلسل اضافہ نہ صرف مہنگائی کو مزید ہوا دے گا بلکہ عوامی سطح پر حکومت پر اعتماد بھی متاثر کرے گا۔

Watch Live Public News