(ویب ڈیسک ) چین نے اے آئی کی دوڑ میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ییوو شہر میں 36 جدید ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین نے مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہر ییوو (Yiwu) میں 36 جدید ڈیٹا سینٹرز بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
ان تمام مراکز میں مجموعی طور پر 1,15,000 سے زائد اینویڈیا کے جدید AI چِپس نصب کیے جائیں گے، جو امریکا کی جانب سے لاگو پابندیوں کے باوجود ایک غیر معمولی پیشرفت ہے۔
یہ منصوبہ چینی اے آئی کمپنیوں اور سرکاری سرمایہ کاری کی مدد سے جاری ہے۔ اگرچہ امریکا کی تجارتی پابندیاں چینی کمپنیوں کو اینویڈیا چپس کی خریداری سے روکتی ہیں، مگر چین یا تو پہلے سے موجود اسٹاک استعمال کرے گا یا ملکی سطح پر تیار کردہ متبادل چپس پر انحصار کرے گا۔