(ویب ڈیسک ) مبینہ آڈیو میں کھلاڑیوں نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے ہمیشہ غلط بیانی کی ، دھوکے میں رکھا ۔
واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کےخلاف کھلاڑی کھل کر تحفظات کرنے لگے۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کے رویے پر نالاں ہیں، فیڈریشن کے مسلسل غلط بیانات پر کھلاڑیوں آواز بلند کرنے کی ٹھان لی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فیڈریشن کے زیادتیوں پر آپس میں گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ مبینہ آڈیو میں کھلاڑی آپس میں گفتگو کر رہے ہیں کہ فیڈریشن نے ہمیشہ غلط بیانی کی ، دھوکے میں رکھا ، اب پانی سر سے گزر گیا۔
ایک کھلاڑی نے کہا کہ اب مزید جھوٹ نہیں چلے گا،چاہے ٹیم میں کھیلوں یا نہ کھیلوں، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ جو زیادتیاں کی ہیں سب سامنے لاؤں گا۔
کھلاڑیوں نے گفتگو میں کہا کہ فیڈریشن جو کہتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، وہ عمل کب کریں گے، فیڈریشن کو بڑی بار میسج کئے،مگر وہ دیکھ کر اگنور کردیتے ہیں، اب ہمیں جواب دینا بھی چھوڑ دیا گیا ہے جو کہ غلط ہے ، ہمیں ایسا بندہ تلاش کرنا ہے جوہمارے میسج کا جواب دے اور اس پر عمل بھی کرے۔
مبینہ آڈیو میں کھلاڑیوں نے کہا کہ واجبات کے حوالےسے کئی وعدے کئے گئے مگر اب تک ڈومیسٹک کی ڈیلیز بھی نہیں آئیں، جس کھلاڑی کے گھر کا سسٹم ہی نہیں چل رہا وہ کھیل پر کیسے فوکس رکھے گا، کھلاڑیوں کے لئے یہ بہت مشکل وقت ہے،ہم کافی دلبرداشتہ ہیں، اگر تحفظات کو نہ سنا گیا تو کھلاڑی باغی ہوجائیں گے۔