اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق پر حملہ کردیا

اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق پر حملہ کردیا

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق میں شامی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   اسرائیل گزشتہ روز سے  جنوبی شہر سویدا میں شامی فورسز پرحملوں میں مصروف ہے۔

دو شامی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ  اسرائیلی حملے نے دمشق میں وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق میں شامی فوج کے جنرل اسٹاف کمپلیکس پر حملہ کیا۔

ترک میڈیا  نے مائندہ حملے کےوقت علاقے میں موجود تھا جس نے ویڈیو جاری کردی۔

شامی فوج کے جنرل اسٹاف کمپلیکس  پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

شامی ٹی وی کے مطابق  کمپلیکس کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی ہیں۔

Watch Live Public News