پاک فوج کا آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فنتہ الہندوستان کے3 دہشتگرد ہلاک، میجرشہید

پاک فوج کا آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فنتہ الہندوستان کے3 دہشتگرد ہلاک، میجرشہید

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز  نے  آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے  3 فنتہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلعقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ  “فتنہ الہندستان” کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی میں  تین بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے ،دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ    آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سید رب نواز طارق شہید ہو گئے ،  میجر رب نواز طارق 34 برس کے تھے، ضلع مظفرآباد سے تعلق تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  میجر رب نواز طارق جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے، شہید میجر نے دلیری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان  پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم  کی سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی: 

وزیر اعظم  شہباز شریف  نے  آواران میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔انہوں نے  آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے تین دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم  نے  آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید رب نواز طارق کو خراج عقید ت پیش کیا۔انہوں نے  شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے،پاک فوج کے افسران و جوان دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا میجر سید رب نواز کی بہادری کو خراج عقیدت: 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر  سید رب نواز طارق کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہید میجر سید رب نواز طارق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ   میجر سید رب نواز طارق نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے  قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔شہید میجر سید رب نواز طارق نے جرات کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ   فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے شہید میجر سید رب نواز طارق کو سلام پیش کرتے ہیں۔   میجر  سید رب نواز طارق نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا۔ان کی قربانی رائیگاں نہیں جانے گی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔ 

Watch Live Public News