(ویب ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کمی سے 3335 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔