ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس کی نئی شرحوں کی منظوری دے دی، جس کا محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر سیکرٹریٹ میں گریڈ 3 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین اور افسران نئی شرحوں کے تحت ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس حاصل کریں گے۔
نئی شرحوں کے مطابق گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کو ماہانہ 6 ہزار روپے، گریڈ 7 سے 10 کو 9 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 13 کو 13 ہزار روپے جبکہ گریڈ 14 اور 15 کے ملازمین کو 16 ہزار روپے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔
گریڈ 16 کے ملازمین کے لیے یہ الاؤنس 18 ہزار روپے، گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے لیے 21 ہزار روپے، گریڈ 19 کے لیے 28 ہزار روپے اور گریڈ 20 کے افسران کے لیے 35 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 42 ہزار روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس ملے گا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کیا جائے گا۔