ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا توپورے خطے کا انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر

ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا توپورے خطے کا انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر

(ویب ڈیسک) ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے امریکا کو سخت واررنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملہ کیا تو پورے خطے کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان  نے بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں جو بھی انفرااسٹرکچر باقی ہے اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ   امریکا خطے میں اپنی قانون شکنی اور عدم استحکام کو جاری رکھے ہوئے ہے، آبنائے ہرمز ایران کے لیے سرخ لکیر ہے، امریکا کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔

 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کیا گیا اور ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران کے ضبط و تحمل کے باعث خطے کا جو انفرااسٹرکچر اب تک محفوظ رہا ہے ایسے آہنی وار سے کچل دیا جائےکہ اس کا کوئی نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ دشمن یہ جان لے کہ ہمارے لیے فیصلہ کن کارروائی کا لمحہ ضبط کا نہیں ہوتا۔ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جو ردعمل آئے گا وہ برابری کا نہیں بلکہ  اس سے کہیں زیادہ ہوگا، یہ حملے  پہلے سے زیادہ شدید، زیادہ وسیع اور زیادہ تباہ کن ہوں گے۔

Watch Live Public News