وفاقی وزیر شیری رحمٰن کے کہا ہے کہ اللّٰہ کا فضل ہے کہ ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، بحیرۂ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج دوپہر میٹنگ میں یہ غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے؟ وفاقی وزیر نے بتایا کہ سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے گا ، آبادی اتنی بڑھ چکی ہے کہ کہاں کہاں ہم پہنچیں ۔ شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ سجاول میں کافی حد تک لوگوں کے پاس ذریعۂ معاش متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8سے 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔