(ویب ڈیسک ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کیجانب سے قربانی کیلئے100 اونٹ، 100 بکرے اور 10 بیل خریدلیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھاؤ تاؤ کرکے رات گئے فی بیل 10 لاکھ جبکہ فی بکرا 40 ہزار کا خریدا۔
خیال رہے کہ کامران ٹیسوری پہلے ہی 100 اونٹ، 3 لاکھ فی اونٹ کے حساب سے خرید چکے ہیں ۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے تینوں دن 100 اونٹ قربان کریں گے جبکہ 100 بکرے مستحقین کو دیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ عید پر راشن بھی تقسیم ہو گا، تمام تر فلاحی اور سماجی کام اپنے لوگوں کیلئے کرتا ہوں۔