(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گی اور کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یو اے ای کے صدر سے جی سیون اجلاس کے دوران ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کا متن جلد جاری کیا جائے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ ایران کے ساتھ ڈیل کے دوسرے مرحلے سے متعلق پیشرفت جلد متوقع ہے، مفاہمتی یادداشت میں واضح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا اور وہ جمعے سے مکمل طور پر کھل جائے گا۔ آبنائے ہرمز 60 دن کی مدت کے بعد بھی ٹول ٹیکس کے بغیر کھلا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران ڈیل کا متن جائزے کے لیے امریکی کانگریس میں بھیجیں گے۔ ایران کے ساتھ معاہدہ ایک ہی بات پر مبنی ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرے گا۔ ایران کے جوہری ذخیرے کی فضا سے نگرانی کی جارہی ہے، ہم ایرانی جوہری ذخیرے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں نہ کہ قبضہ۔