جنسی ہراسمنٹ کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

جنسی ہراسمنٹ کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے والے مجرم کی چودہ سال قید و جرمانے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مجرم حمید خان کی اپیل مسترد کی۔ عدالت نے مجرم کے لیے چودہ سال قید کی سزا اور دس لاکھ جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 28 جنوری 2020 کو سبزی منڈی تھانہ کی حدود میں پیش آیا تھا، جب تیرہ اور چودہ برس کی آئی 10 کی دو رہائشی لڑکیوں کو مدرسہ لے جاتے ہوئے ہراساں کیا گیا۔ گھر سے مدرسہ کے لیے بچیاں ڈرائیور کے ساتھ جا رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

18 جنوری 2021 کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مجرم کو سزا سنائی تھی۔ مجرم نے سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی تھی۔ اسٹیٹ کونسل دانیال حسن کا کہنا تھا کہ یہ گھناؤنا جرم ہے۔ بڑی بات ہے کہ بچیوں نے گھر آ کر اپنے والدین کو یہ واقعہ بتایا، پولیس نے بروقت کارروائی کی اور تیزی کے ساتھ کیس آگے بڑھا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔