پاک بحریہ کے سربراہ بحرین کے اہم دورے پر

پاک بحریہ کے سربراہ بحرین کے اہم دورے پر
مانامہ (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین کا سرکاری دورہ ٗ رائل بحرین نیول فورس کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز کا سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبالترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔امیر البحر کی بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر ان چیف، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے علاقائی سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ٗمیزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ٗامیرالبحر کو رائل بحرین نیول فورسز کی استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ٗبعد ازاں نیول چیف نے ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ سے بھی ملاقات کی اور بحری سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Watch Live Public News