این ڈی ایم اے کا تمام محکموں کو ہیٹ ویو الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا تمام محکموں کو ہیٹ ویو الرٹ جاری
اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز بشمول ایس ڈی ایم اے،جی بی ڈی ایم اے اوراسلام آبادانتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر تمام محکموں کو ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے، ہوا کے زیادہ دباؤکے باعث بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز بشمول ایس ڈی ایم اے،جی بی ڈی ایم اے اوراسلام آبادانتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے، طبی عملے کو الرٹ کرنے اور ریسکیو محکموں کو ضروری سہولیات، ہیٹ اسٹروک مراکز کو فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹائروں میں ہوا کے پریشر اور گاڑیوں کو زیادہ گرم نہ کرنے کے حوالے سے ضروری رہنمائی جاری کی جائے، این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔