جنوبی وزیرستان کےلوگوں کیلئےموبائل سروس میں بہتری کے اقدامات

کیپشن: جنوبی وزیرستان کےلوگوں کیلئےموبائل سروس میں بہتری کے اقدامات

پبلک نیوز: جنوبی وزیرستان کو تاریخی طور پرمواصلات کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ پاک فوج نےموبائل نیٹورک کمپنیوں کےساتھ مل کر جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو بہتر بنایا،پچھلے ایک سال میں تقریباً 19مقامات پر موبائل فون کے ٹاورز نصب کیے گئے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق جنوبی وزیرستان کےمقامی لوگ اب آپس میں بات چیت کے علاوہ بیرون ملک رہنے والے اپنے عزیز و اقارب سے بھی باآسانی رابطہ رکھ سکتے ہیں۔

اس سہولت کی فراہمی کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری حضرات کو ہوا ہے جو اب ملک کے کسی بھی حصے میں رابطہ کر کے بہتر اجناس حاصل کر سکتے ہیں، موبائل فون کی ان سہولیات کی دستیابی علاقے کی عوام کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مقامی طابعلم کا کہنا ہےکہ پہلےیہاں مواصلاتی ٹاورزنہیں تھےمگر اب اس سہولت کی موجودگی سے یہاں سگنلز بھی آنا شروع ہو گئے ہیں،ابھی ہم اپنے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں اورملک کے حالات بھی جان سکتے ہیں۔