اعلی عہدوں پر فائز درجنوں سینئر بیوروکریٹس کے دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف

اعلی عہدوں پر فائز درجنوں سینئر بیوروکریٹس کے دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف
کیپشن: Dozens of senior bureaucrats holding high positions have been revealed to have dual citizenship
اعلی عہدوں پر فائز درجنوں سینئر بیوروکریٹس کے دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف
اعلی عہدوں پر فائز درجنوں سینئر بیوروکریٹس کے دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف
اعلی عہدوں پر فائز درجنوں سینئر بیوروکریٹس کے دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: اعلی عہدوں پر فائز درجنوں سینئر بیوروکریٹس کے دوہری شہریت رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس میں مختلف سول سروسز کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے برعکس ہے۔ دوہری شہریت رکھنے والے درجنوں افسران کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

دستاویز کے مطابق منسٹری آف کامرس میں گریڈ 22 کی بیوروکریٹ سارہ سعید برطانوی شہرت یافتہ نکلیں۔ گریڈ 20 کے محمد وشاق، غلام مجتبیٰ جویو امریکی شہریت یافتہ ، طحہ احمد فاروقی، زعیم اقبال شیخ کی برطانوی شہریت نکلی۔

اسی طرح گریڈ 20 کے شاہد جاوید بھی کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں۔ ڈی آٸی جی پولیس ڈاکٹرحیدر اشرف کینیڈا ،عادل میمن، عاطف نذیر امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ گریڈ 19 کے ندیم حسین، برکت حسین کھوسہ کینیڈا اور عمران شوکت، صاٸمہ علی، سہیل احمد شیخ برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News