علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اہم ملاقات کی تفصیلات آگئیں

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اہم ملاقات کی تفصیلات آگئیں
کیپشن: Ali amin meet Imran Khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات , پی ٹی آئی کی اہم شخٰصیت نے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کی، عمران خان سے اہم سیاسی امور پر ہدایات لی،ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے ناموں پر مشاورت ہوئی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی أئی سےخیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی  منظوری لی۔

علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی بریفننگ دی، بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا نے آئندہ ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی حوالے سے بھی مشاورت کی،بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کے لیے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی،  ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا، عمران خان نےوزیر اعلی کو ہدایت کی کہ  صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے لیے ہر قسم اقدامات اٹھائیں۔ 

عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی معاملات میں سیکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھیں، وزیر اعلی خیبر پختون نے صحت کارڈ کی بحالی،  اور رمضان پیکیج بریفنگ دی جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔