اے آر رحمان کی طبیعت ناساز، چند گھنٹوں بعد  صحت مند قرار دے کر  ہسپتال سےڈسچارج

اے آر رحمان کی طبیعت ناساز، چند گھنٹوں بعد  صحت مند قرار دے کر  ہسپتال سےڈسچارج

(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی موسیقار   اے آر رحمان کو ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کے باعث اتوار کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن  چند گھنٹوں بعد انہیں ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے کر ڈسچارج کر دیا۔

اے آر  رحمان کے منیجر سنتھل ویلین  کا کہنا ہے کہ  58 سالہ موسیقار اب بالکل ٹھیک ہیں اور گھر واپس آ چکے ہیں۔

موسیقار کی بہن  اے آر ریحانہ نے  سینے میں درد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن اور معدے کی تکلیف ہوئی تھی۔

اے آررحمان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سنتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔

 تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی اسپتال سے رحمان کی صحت کے بارے میں معلومات لیں اور ان کے جلد صحت مند ہونے کی تصدیق کی۔

اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین اور بیٹیوں خطیجہ رحمان اور راحیمہ رحمان نے بھی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ رحمان کو ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور معمولی چیک اپ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اے آر رحمان جلد ہی اپنی نئی فلمی پروجیکٹس "لاہور 1947"، "تھگ لائف" اور "تیرے عشق میں" پر کام دوبارہ شروع کریں گے۔

Watch Live Public News