(ویب ڈیسک ) رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر پر حملے میں زخمی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور اختر پٹھان کو تشویشناک حالت شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہیں۔ یس ایس پی گھوٹکی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ موجود ہے۔
وزیر اعظم کی مذمت:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔انہوں نے واقعے میں گارڈ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء بھی کی۔
وزیر اعلی سندھ کا نوٹس:
ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے واقعہ کی شددید الفاظ میں مذمت کی۔
مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔