ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہو گئی۔
صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہونے کے بعد 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1414 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 5000 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔