ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے بازراشد لطیف نے سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں سابق کپتان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو کس جماعت کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے، جس پر انہوں نے فوراً کہا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔
سوال کیا گیا کہ وہ انتخابات میں کب حصہ لیں گے، تو راشد لطیف نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کریں گے۔
واضح رہے کہ راشد لطیف نے 1992ء سے 1997ء تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بطور وکٹ کیپر اور دائیں ہاتھ کے بلے باز اپنی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 2003ء میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی سنبھالی، اور 6 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی۔