کل سے بارش کی نئی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

کل سے بارش کی نئی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم اے پنجاب  نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش بارے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق  17 مارچ سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاوالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

  پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 18 اور 19 مارچ کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News