سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کل سے ای وی بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کل سے ای وی بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کل سے ای وی بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  ماحول دوست ای وی بس کا نیا روٹ کل سے شروع کر رہے ہین، لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ کل گلشن معمار تا ٹاور سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے روٹ سے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو شہر کے مرکز تک آسان رسائی حاصل ہوگی،نیا روٹ شروع ہونے سے شہر کے لاکھوں شہریوں کو جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کو معیاری اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، الیکٹرک بسیں نہ صرف آرام دہ اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہیں، سندھ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ای وی بس سروس کے مزید روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے،کراچی جیسے بڑے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جدید الیکٹرک بسیں اسی ویژن کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News