(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعت سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دینگے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کو لغام دے، زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دینگے، ن لیگ سمجھتی ہے کہ ہر کوئی بکاؤ مال ہے، لالچ دے کر وہ سب کو خرید سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے پیپلز پارٹی کے ایک ورکر کو شہید کرکے اپنی فاشسٹ روایت کو برقرار رکھا ، ن لیگ کے امیدوار وں کی جانب سے اسلحہ کے آزادانہ استعمال پر الیکشن کمیشن کے خاموشی افسوسناک امر ہے ۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے، لیگ ن 2014 کی طرح کشمیر میں خیرات کا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ،خیراتی مینڈیٹ والی اور فارم 47 کی پیداوار ن لیگ کشمیر میں ماحول خراب کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پرامن ہیں، اور وہ ن لیگ کے دوہرے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہیں، ن لیگ کی قیادت کان کھول کر سن لے کہ کشمیر کو پرامن ماحول کو خراب ہونے نہیں دینگے، ن لیگ کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔