جرمنی نے امریکا کی ایران کیخلاف فوجی تعاون کی درخواست مسترد کر دی

جرمنی نے امریکا کی ایران کیخلاف فوجی تعاون کی درخواست مسترد کر دی
کیپشن: جرمنی نے امریکا کی ایران کیخلاف فوجی تعاون کی درخواست مسترد کر دی

ویب ڈیسک:  جرمنی کے وزیر دفاع فورس پستوریئس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی تعاون کی درخواست مسترد کر دی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق، پستوریئس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کیا توقع رکھتے ہیں؟ چند یورپی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں کیا کر لیں گے جو امریکی بحریہ نہیں کر سکتی؟ یہ ہماری جنگ نہیں، اور نیٹو کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

جرمن چانسلر کے ترجمان اسیفن کونیلیوس نے کہا کہ نیٹوعلاقائی دفاعی اتحاد ہے اور اس کی تعیناتی کے لیے مینڈیٹ کی کمی ہے۔ انہوں نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی اور بات چیت کے ذریعے حل کا خیرمقدم کیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر نیٹو رکن ممالک نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہوگا۔

Watch Live Public News