سلیمان اور قاسم کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے، جمائما کی شہباز شریف سے اپیل

سلیمان اور قاسم کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے، جمائما کی شہباز شریف سے اپیل
کیپشن: سلیمان اور قاسم کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے، جمائما کی شہباز شریف سے اپیل

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے انسانی بنیادوں پر اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو اپنے والد سے ملاقات کے لیے فوری ویزے جاری کیے جائیں۔

سوشل میڈیا بیان میں جمائما نے کہا کہ دونوں بیٹوں نے جنوری میں ویزا کے لیے دوبارہ درخواست دی تھی، تاہم 60 دن گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا کا عمل عموماً 7 سے 10 ورکنگ دنوںمیں مکمل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بیٹوں نے 2022 میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے اپنے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی انہیں فون یا خط کے ذریعے رابطے کی اجازت ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ عمران خان کی خراب ہوتی صحت کی خبروں کے پیش نظر ملاقات کی اجازت فوری دی جائے۔

یاد رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی صحت اور جیل میں سہولیات سے متعلق قانونی و سیاسی بحث جاری ہے۔

Watch Live Public News