سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
لاہور: پاکستان میں حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے، جوکہ پاکستان میں سونے کی اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہونے کے بعد بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہوکر 1799 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔