معرکہ حق: وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

معرکہ حق: وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ
کیپشن: معرکہ حق: وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

ویب ڈیسک: معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی اور زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے  یہ جنگ لڑی، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی تھے۔

Watch Live Public News