فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹیول میں شامل

فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹیول میں شامل

(ویب ڈیسک ) پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ’ ہینگنگ بائی اے وائر‘ کو بین الاقوامی سطح پر معروف کانز فلم فیسٹول میں پیش کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر پذیرائی کا اعلان فلمساز  محمد علی نقوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار  کیا اور اسے اپنی زندگی کا اہم لمحہ قرار دیا۔

ہینگنگ بائی اے وائر ایک سنسنی خیز ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے جو اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا تھا۔

اس واقعے میں سکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے جانے والی کیبل کارکیبل ٹوٹنے کے باعث زمین سے تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر ہوا میں لٹک گئی تھی،اس ہنگامی صورتِحال کے بعد پاک فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالا گیا تھا۔

فلمساز محمد علی نقوی نے اس فلم کی تیاری میں شامل تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایک اجتماعی کوشش قرار دیا۔

Watch Live Public News