مظفرآباد: آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر ریلی

مظفرآباد: آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر ریلی

(ویب ڈیسک )  مظفرآباد میں آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر ریلی نکالی گئی۔ عوام  نےافواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

مظفرآباد میں آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر یومِ تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ سمیعہ ساجد، محترمہ تقدیس گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے "پاک فوج زندہ باد" اور "کشمیر بنے گا پاکستان" کے پُرجوش نعرے لگائے۔ 

کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، کی گونج نے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔

شرکاء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، اور ہر حال میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی خودمختاری اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں قوم متحد اور پرعزم ہے۔

Watch Live Public News