حرا مانی کا بولڈ لباس میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

حرا مانی کا بولڈ لباس میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
کیپشن: حرا مانی کا بولڈ لباس میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور فیشن انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

حرا مانی، جنہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘، ’’دو بول‘‘ اور ’’سن میرے دل‘‘ جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کی، حال ہی میں اپنے ملبوسات کے برانڈ کی تشہیر کے لیے نئے فوٹو شوٹ میں جلوہ گر ہوئیں۔

اداکارہ نے اپنی نئی کلیکشن کا سلور نیٹ لہنگا زیب تن کیا، جس کا ڈیزائن خاصا بولڈ تھا۔ لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تو حاصل کی، لیکن زیادہ تر ردِعمل تنقیدی رہا۔

متعدد صارفین نے لباس کو پاکستانی ثقافتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ملبوسات غیر ضروری طور پر حد سے زیادہ بولڈ ہیں۔ بعض افراد نے اداکارہ کے فیشن انتخاب پر سخت تبصرے بھی کیے۔

اگرچہ حرا مانی اپنی بے باک شخصیت اور منفرد انداز کے لیے پہچانی جاتی ہیں، تاہم ان کے اس نئے فوٹو شوٹ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر فیشن اور ثقافتی حدود سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔

Watch Live Public News